11 اکتوبر، 2026، 10:25 AM

فلسطین، انتخابات ملتوی؛ نئی تاریخ 11 ستمبر 2027 مقرر

فلسطین، انتخابات ملتوی؛ نئی تاریخ 11 ستمبر 2027 مقرر

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے نومبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات منسوخ کرتے ہوئے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات بیک وقت 11 ستمبر 2027 کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ہفتے کے روز ایک صدارتی حکم جاری کرکے اسرائیلی اقدامات میں حائل رکاوٹوں اور نامساعد سیاسی، سکیورٹی اور میدانی حالات کے باعث انتخابات ملتوی کر دیے۔

حکم میں اسرائیلی فوجی حملوں، غیر قانونی بستیوں کی توسیع، آبادکاروں کے تشدد، نقل و حرکت پر پابندیوں اور فلسطینیوں کی ٹیکس آمدنی روکنے کو انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں قرار دیا گیا ہے۔

غزہ کی پٹی میں بھی ناسازگار صورت حال، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا نہ ہونا، تعمیر نو کی سست رفتار اور انتخابی مبصرین و عملے کی رسائی پر پابندیوں کے باعث انتخابات کی تیاریاں دشوار ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، یہ فیصلہ فلسطینی سیاسی جماعتوں اور دھڑوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، جس کا مقصد قومی مذاکرات کے لیے وقت فراہم کرنا اور فلسطینیوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین میں 2005 اور 2006 کے بعد سے اب تک صدارتی اور پارلیمانی انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔

News ID 1942025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha